جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
بیرونی مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کیلئے پاکستان کامشرق وسطیٰ سے رابطہ

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان نے 2 ارب ڈالر کے بیرونی مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے بینکوں سے کمرشل قرضے حاصل کرنے کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں۔حکومت نے گزشتہ روز سینیٹ کے پینل کو بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی شرح سود کی لاگت 5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جس کی وجہ سے یہ ایک مہنگا آپشن بن گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے دبئی اسلامک بینک کے گروپ سی ای او ڈاکٹر عدنان چلوان کے ساتھ گزشتہ روز ورچوئل میٹنگ کی جس میں پاکستان کے اقتصادی امور اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر مملکت علی پرویز ملک، سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News