بدھ,  15 جنوری 2025ء
مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلےخوش آئند قرارد قرار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے جمعہ کو اظہار تشکر کے طور پر منانے اور شکرانے کے دو نوافل ادا کرنےکا اعلان کیا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد مین اپنے دیگر پارٹی رہنماؤں شفیق الرحمان وڑائچ اور تابش ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ کے سپریم کورٹ کےمتنازعہ فیصلے کے بعد ملک میں فساد کی سی کیفیت پیدا ہو گئی تھی

جس پر ملک کی مسلم آبادی کے جذبات شدید مجروع ہوئے تھے اور تمام دینی و مذہبی جماعتوں اور عوام نے اس پر شدید احتجاج شروع کر رکھا تھا اور سپریم کورٹ میں اس حوالے سے نظر ثانی اپیل دائر کی تھی

جس پر گذشتہ روز سماعت کے موقع پر ملک کی تمام دینی اور مذہبی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نےسپریم کورٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر سپریم کورٹ نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور علماء اکرام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اپنی اصلاح کی جس سے قادیانی فتنے کو روک دیا گیا، یہ فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے،سپریم کورٹ اور علماء اکرام کے موجودہ کردار سے ملک ایک بڑے فساد سے بچ گیا،خالد مسعود سندھونے مزید کہا کہ احمدی ایک دھوکہ باز گروپ ہے۔

دیگر اقلیتوں کے برعکس یہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر عام مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں،آئین قانون اور شریعت ایسے گروہوں کو فساد کا باعث سمجھتا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر سب سے پہلے اللہ تعالٰیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں،تمام جماعتوں اور علماء اکرام نے ملکر ختم نبوت پر پہرہ دیا،پوری قوم آج یوم تشکر منائے اور نوافل ادا کرے۔

آج ملک بھر میں علماء اکرام سے اپیل کی ہے کہ آج کے خطبہ جمعہ میں ختم نبوت کو موضوع بنائیں،مبارک ثانی کیس میں تمام قابل اعتراض شقوں کو ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،علماء اکرام نے بہت مدلل انداز سے سپریم کورٹ کو قائل کیا،مبارک ثانی کیس سے اندازا ہوا کہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ذمہ دار لوگ بھی ختم نبوت کے معاملے کی حساسیت اور پیچیدگیوں سے مکمل طور پر واقف نہیںعقیدہ ختم نبوت کے خلاف کوئی سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پورے ملک میں ختم نبوت کے حوالے سے دفاع ختم نبوت مہم شروع کر رہی ہے جس کا مقصد ہر سطح پہ مسئلہ ختم نبوت کی حساسیت سے آگاہی ہے، مبارک ثانی کیس میں میڈیا نے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

مزید خبریں