بدھ,  15 جنوری 2025ء
سکھر: موٹروے پر کار اور ٹرک میں ٹکر، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

سکھر(روشن پاکستان نیوز) سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

سکھر پولیس کے مطابق حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے جا ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی جی پنجاب سینئر پولیس افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے

پولیس کا کہنا تھا کہ کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم زخمی اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں