هفته,  23 نومبر 2024ء
گھر میں کھانا کھاتے اہلخانہ پر آفت ٹوٹ پڑی، ویڈیو بچے نہ دیکھیں

ہنوئی (روشن پاکستان نیوز)حادثہ بتا کر نہیں ہوتا یہ کہیں بھی کسی بھی وقت رونما ہوسکتا ہے اور بہت سے لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جو حادثات میں محفوظ رہتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گھر میں بیٹھ کر کھانا کھانے والے افراد پر آفت ٹوٹ پڑی لیکن معجزانہ طور پر تمام گھر والے محفوظ رہے۔

یہ واقعہ 22 جون کو ویتنام کے چوونگ مائی میں پیش آیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ اور دو بچے گھر میں دوپہر کا کھانا کھانے میں مصروف ہیں اور ٹی وی پر کوئی شو دیکھ رہے ہیں اس دوران اچانک ہی ان پر چھت آگرتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ فوری طور پر بچوں کو وہاں سے اٹھا کر دور چلا جاتا ہے اس کے بعد چھت نیچے گرتی ہے۔

حادثے کے نتیجے میں باپ اور بچے محفوظ رہے اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اگر چند سیکنڈز اہلخانہ کھانا کھانے میں مصروف رہتے تو یقیناً ان کی جان بھی جاسکتی تھی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ والد کے اقدام کی تعریف کررہے ہیں کہ وہ خطرہ بھانپتے ہوئے فوری وہاں سے ہٹ گئے۔

مزید خبریں