کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی، کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کرادی گئی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گی، من و عن منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپراپہلے ہی مئی اورجون کی ایڈجسٹمنٹس کے تحت کے الیکٹرک کے لئے بجلی مہنگی کرچکا ہے ، کے الیکٹر ک کےلیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی جاچکی ہے۔
نیپرا نےگذشتہ روز2ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیےبجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن کیا تھا۔
مزید پڑھیں: عوام پربجلی گرا دی گئی نیپرا نے بجلی قیمتوں میں فی یونٹ بڑا اضافہ کردیا