بدھ,  15 جنوری 2025ء
اٹک: نامعلوم افراد کی سکول وین پر فائرنگ، 2 بچے جاں بحق

اٹک(روشن پاکستان نیوز) اٹک میں سکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی بچوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، سکول وین ڈھیری کوٹ گاؤں سے بچوں کو لیکر سرخ گاؤں کے سکول جا رہی تھی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکول وین پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دو طالبات کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا بھی اظہار کیا۔

مزید خبریں