بدھ,  15 جنوری 2025ء
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مستعفی

تل ابیب (روشن پاکستان نیوز)اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوگئے۔

مستعفی میجر جنرل اہرن ہالیوا نے 7 اکتوبر کے واقعات کی ریاستی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ میجر جنرل شیلومی ہوں گے جن کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کو ترجیح قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج میں یہ تبدیلیاں ایسے وقت آئی ہیں جب اسرائیل پر ایران کے حملے کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی طیارہ بردار یو ایس ایس ابراہام لنکن مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی طیارہ بردار یو ایس ایس تھیوڈور روز ویلٹ پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے جبکہ جنوبی لبنان اور غزہ پر اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے جنگجوؤں کی تلاش کے لیے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنایا جارہا ہے اور اسرائیل نے سرنگوں کا معائنہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنالیا ہے۔

مزید خبریں