بدھ,  15 جنوری 2025ء
پی ٹی آئی نے کارساز حادثے کا معاملہ انسانی حقوق کمیٹی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی نے کارساز حادثے کا معاملہ انسانی حقوق کمیٹی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔سینیٹر ڈاکٹر زرقا کارساز حادثے کا معاملہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں اٹھائیں گی جبکہ علی محمد خان قومی اسمبلی انسانی حقوق کمیٹی میں معاملہ اٹھائیں گے۔

پولیس اور متعلقہ اداروں سے معاملے کی انکوائری رپورٹ مانگی جائے گی۔سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا کہنا ہے کہ سینیٹ کمیٹی میں معاملے پر تحقیقات اور پیش رفت کا معاملہ اٹھائیں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس اور کمیٹی میں واقعے پر بات کروں گا، متاثرہ خاندان اور اہل خانہ کو انصاف ملنا چاہیے۔علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پولیس اور عدالت متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے۔

مزید خبریں