بدھ,  15 جنوری 2025ء
ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی سکیورٹی اور ڈی ایس پی مری کے اعزاز میں الوداعی تقریب

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، ڈی ایس پی سکیورٹی وقار عظیم اور ڈی ایس پی مری ارشد محمود کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔

تقریب میں سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران کی شرکت،سی پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کو اعزازی شیلڈز دیں۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، ڈی ایس پی سکیورٹی وقار عظیم اور ڈی ایس پی مری ارشد محمود کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی،سی پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کو اعزازی شیلڈز دیں،افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ محنتی اور قابل ایس ایس پی زنیرہ اظفر کی راولپنڈی پولیس کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں،ڈی ایس پی وقار عظیم اور ڈی ایس پی ارشد محمود نے بھی دوران تعیناتی گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔

مزید خبریں