بدھ,  15 جنوری 2025ء
سرکاری ملازمین نےبلوچستان سیکرٹریٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

 

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان کے سرکاری ملازمین نے کل سے سیکرٹریٹ کو بطور احتجاج بند کرنے کا اعلان کر دیا۔صدربلوچستان سول سیکرٹریٹ مالک کاکڑ نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظور نظر افسران کو ڈبل ڈبل چارج دیا جا رہا ہے تحقیقات کی جائے کابینہ کےفیصلوں پر کیوں عملدرآمد نہیں ہو رہا؟انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف سیکرٹری غیرقانونی تعیناتیوں میں مصروف ہیں اور بدانتظامی کی وجہ سے فیصلوں پرعملدرآمد نہیں ہو رہا۔

بلوچستان کے آئندہ مالی سال 25-2024 کیلیے 930 ارب روپے سے زائد کا سرپلس بجٹ پیش کر دیا گیا جس میں پنشن اصلاحات لانے، بلوچستان پنشن فنڈ 2 ارب روپے رکھنے، تعلیم کے بجٹ میں 52 فیصد، صحت میں 30 فیصد اضافہ کرنے، وفاق کی طرز پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کی تجویز شامل ہیں۔ صوبائی ترقیاتی بجٹ کیلیے 321 ارب مختص کیے گئے جبکہ 3 ہزار نئی آسامیاں تخلیق کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

مزید خبریں