بدھ,  15 جنوری 2025ء
پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز، 4 ہزار سے زائد افسران و اہکار ڈیوٹی پر تعینات

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 4 ہزار سے زائد افسران اور اہکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک انتظامات کے لیے 350 سےزائد ٹریفک پولیس افسران تعینات ہیں جبکہ روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم اور گردونواح میں 99 اسپیشل پکٹس لگائی گئی ہیں، کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان،بنگلہ دیش کرکٹ میچز،4000 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے

خالد ہمدانی نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیم اور گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور پولیس کی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں، شائقین کرکٹ مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پاکستان بنگلا دیش کرکٹ میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں