بدھ,  15 جنوری 2025ء
وزیرِ اعظم کا اسمگلرز اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اسمگلرز اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کو پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلرز، ان کے سہولت کاروں، ٹرانسپورٹرز کی اسمگلنگ میں استعمال گاڑیاں ضبط کر کے کارروائی کی جائے، خوش آئند امر ہے کہ متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف بی آر، وزارت داخلہ اور دیگر ادارے آپس میں تعاون مزید بہتر کریں، سرحدی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پیش کی جائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کے لیے تمام ادارے اپنی کوششیں تیز کریں۔

مزید خبریں