بدھ,  15 جنوری 2025ء
مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھرمنصوبے کا افتتاح کردیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنی چھت اپنا گھر“ منصوبے کا افتتاح کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنا گھر اپنی چھت نہ ہوتو انسان کو وہ کمی محسوس ہوتی ہےجس کا لفظوں میں بیان مشکل ہے، مجھ سے پوچھا جاتا تھا آپ اس سکیم کو کب لارہےہیں؟۔ اپنے گھر سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہوتی، ہم لوگوں کو جلدی جلدی گھر بناکر بھی دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ اور متعلقہ حکام نے اس منصوبے پر بہت محنت سےکام کیا، شہری علاقوں میں 1سے 5مرلے تک زمین ہےتو حکومت آپ کو پیسے دے گی، حکومت پنجاب آپ کو 15لاکھ دے گی جس کو 7سال کی آسان اقساط میں دینا ہے، اس کی ماہانہ قسط 14ہزار روپے ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ احساس ہے کم آمدنی والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم نے بجلی بلوں میں بھی 45سے50ارب روپے کا ریلیف دیں گے، ہم تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام بھی لارہے ہیں۔

مزید خبریں