هفته,  23 نومبر 2024ء
ٹک ٹاکرزنے قبرستان کو بھی معاف نہ کیا،گورکن کی قبر میں کھڑے ہوکر شعروشاعری

اوکاڑہ (روشن پاکستان نیوز)اسلامی شریعت میں قبر کا بہت ذیادہ احترام کیا جاتا ہے۔

قبروں کے احترام کے سلسلے میں مسلمانوں سے یہ تقاضا ہے کہ قبروں کی صرف اتنی حفاظت اور دیکھ بھال رکھی جائے جس سے میت کا تقدس پامال نہ ہو، میت کی بے حرمتی نہ ہو اور میت کو کسی قسم کی آہانت اور تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گورکن قبر کھود رہا ہے اور اس دوران وہ اللہ تعالی کو یاد کرنے اور خوف کھانے کی بجائے شعر و شاعری کر رہا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اتنی گہری قبر کھودنے والا شخص جو خود اس قبر کے اندر کھڑا ہے ذرا بھی خوف اور ملامت نہیں کرتا بلکہ بے دھڑک ہو کر دنیاوی شعر و شاعری کر رہا ہے ۔

قبرستان میں اور خصوصا ایک کھودی جانے والی قبر کے اندر کھڑے ہو کر اس طرح کی شعر و شاعری سے پتہ نہیں وہ کس کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے مگر اگر ایک عام انسان کی بات کی جائے تو وہ ایسے منظر سے نہ صرف خوف میں مبتلا ہو جائے بلکہ اس کی ٹانگیں بھی کانپنے لگیں۔

سوشل میڈیا پر اس بیہودگی میں جہاں ہر کوئی اپنے اپنے حساب سے حصہ اور گند ڈال رہا ہے وہیں مذکورہ گورکن بھی اس گندگی کا رکن بن چکا ہے اور اس بے حیائی اور برائی کے کاموں میں پیش پیش ہے ۔

سوشل میڈیا پر فحاشی، عریانی بے حیائی کو جہاں فروغ دیا جا رہا ہے وہیں اگر دیکھا جائے تو جس کا جہاں اور جتنا بس چلتا ہے اس گندگی میں اپنا حصہ ڈالنے میں مسلسل مصروف عمل ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو لگا کر چند ٹکے کمانے والے ایسے بیہودہ لوگ اللہ تعالی کے خوف اورڈر سے عاری ہیں اور ذرا بھی شرم و حیا محسوس نہیں کرتے۔

اسلام جس طرح انسان کو اس کی زندگی میں عزت و احترام کے ساتھ جینے کا حق دیتا ہے، اسی طرح مرنے کے بعد بھی اسے معزز و محترم گردانتا ہے۔

اس کے جسم کو مرنے کے بعد بھی اتنا ہی احترام دیا جاتا ہے جتنا کہ اس کی زندگی میں تھا۔

حدیثِ مبارکہ میں قبر پر بیٹھنے سے بھی منع کیا گیا ہے کہ اس سے مردے کو تکلیف ہوتی ہے۔

قبرستان میں پیشاب کرنا، کھیلنا اور برائی کرنا تو قبروں پر بیٹھنے سے کہیں بڑا گناہ شمار ہوگاتوخود سوچیں کہ قبر کھودتے وقت ایسے شعروشاعری کرنا کیسے جائز یا درست ہوسکتا ہے؟

اسلام قبروں کی اس طرح کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا۔

 

مزید خبریں