جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
سحر کامران کاوفاقی عدالت کے قیام کا مطالبہ،قراردادجمع کرادی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئیر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے ایوان سے وفاقی عدالت کے قیام کا مطالبہ کر دیا ۔

رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے قرارداد جمع کرادی۔

وفاقی آئینی عدالت کو آئینی تشریح اور دیگر آئینی امور پر خصوصی دائرہ اختیار حاصل ہوگا۔

قراردادمیں کہاگیا ہے کہ ایک خصوصی عدالتی ادارے کا قیام ضروری ہے جو آئینِ پاکستان کی تشریح اور عملداری کو یقینی بنا سکے۔

سحرکامران نے کہاکہ حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں،سحر کامران

انہوں نے کہاکہ آئین عدالت قائم کی جائے جو آئینی تشریح اور آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تحت طے شدہ دیگر امور پر فیصلہ سازی کا خصوصی اختیار رکھے۔

انہوں نے کہاکہ آئینی عدالت کا قیام پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے گا ۔آئینی عدالت کا مطالبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 2024 کے منشور سے مطابقت رکھتا ہے۔یہ تجویز ہمارے 2024 کے منشور میں آئینی اصلاحات کے حوالے سے ہمارے ویژن کا ایک اہم حصہ تھی۔

رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ تجویز کردہ آئینی عدالت خصوصی ادارے کے طور پر آئینی تشریح کے امور کو حل کرے گی،آئینی عدالت کے قیام ء موجودہ عدلیہ پر بوجھ کم ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عدالت کے قیام سے آئینی امور پر قانونی وضاحت میں اضافہ ہوگا۔اعتماد ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام پاکستانی جمہوریت کےاستحکام میں کردار ادا کرے گا۔،اراکین قومی اسمبلی قرارداد کی حمایت اور اس کی فوری عملدرآمد کے لئے میرا ساتھ دیں ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News