جمعه,  22 نومبر 2024ء
شہوازحسین بلوچ کی کتاب”دی جرنی فرام سائٹ ٹو ویژن ”کی تعارفی تقریب کا انعقاد

لاہور(روشن پاکستان نیوز)معروف موٹیویشنل سپیکر وکمانڈر ریٹائرڈ شہوازحسین بلوچ کی کتاب”دی جرنی فرام سائٹ ٹو ویژن ”کی تعارفی تقریب کا انعقاد۔

دوران سروس نابینا ہونےوالے سابق نیول پائلٹ اور معروف موٹیویشنل سپیکر وکمانڈر ریٹائرڈ شہواز حسین بلوچ کی کتاب”دی جرنی فرام سائٹ ٹو ویژن”کی تقریب رونمائی یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ملک کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں شوبز، بیوروکریسی اورادب سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

مقررین میں والڈ سٹی اتھارٹی کےڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری،۔معروف ٹی وی اینکرزتابش ہاشمی، نور الحسن، ڈی پی او منڈی بہائوالدین احمد محی الدین، نامور مصنفہ، کالم نگار ورائٹر صوفیہ بیدار، سینئر ایکٹر راشد محمود، صاحبزادہ راشد حمیداور چیئرمین پاکستان بلوچ کونسل سردار امتیاز حسین بلوچ نے شہواز بلوچ کی کارکردگی اورجرات کو سراہا اور ان کے ادارے سکول آف موٹیویشن کی طرف سے عوام کو فلاح و بہبود کےلئے کیےگئے کاموں کوخراج تحسین پیش کیا۔

ان کی حالیہ کتاب کے بارے میں مسرت مصباح، ڈاکٹر صغری صدف، سمینہ رفیق، سعدیہ وائن نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر مقبول فنکارہ بشری انصاری،انور مقصود ودیگر کے ویڈیو پیغامات بھی سنوائے گئے جبکہ شہواز بلوچ نےحاضرین کا شکریہ ادا کیا اور فلاح وبہبود کے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بصارت سے محروم موٹیویشنل سپیکر شواز بلوچ نےکہا کہ وہ بت پرست نہیں بت شکن ہیں، اللہ تعالی نےبصارت سےمرحوم کیاہےتوبصیرت سے بھی نوازا ہے جس پراللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نےکہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں معذور افراد کےلیے نشستوں کا کوٹہ مختص کیا جائے اور ڈس ایبل ایکٹ 2002 کو نافذ کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ معذور افراد کےلیے پہلے سے قائم سرکاری اداروں کو بھی موثر بنایا جائے۔

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ قومی ایوارڈز میں معذور افراد کا کوٹہ مختص کیا جائے ۔مقررین نے کہا کہ بصارت سے محروم شہواز بلوچ عزم و ہمت کی ایسی داستان ہیں جن کو سن کر زندگی کے نشیب و فراز کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔شہواز بلوچ کی کتاب دی جرنی فرام سائٹ ٹو ویژن ایک نئے باب کا احاطہ کرتی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ شہواز بلوچ کی بینائی اتنی روشن اور ذوفشاں ہے کہ اس نے زندگی کے نئے راستے بتائے ہیں اور خوف کے بت توڑے ہیں۔اس موقع پرچیرمین پاکستان بلوچ کونسل سردار امتیاز حسین بلوچ، سی ای او ہینز مسز نگہت شاہد، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے چیئرمین مرزا کاشف، سنیئرصحافی عاصم نذیر بھٹی، بیورو چیف پی ٹی وی شکیل ملک، سینیئر صحافی ممتاز سلیم لنگاہ، ڈاکٹر مدیحہ بتول، انجینئر علی سفیان، سی ای او پریسیڈنس کنسلٹنسی یو کے شعیب سرور، کنسلٹنٹ اوپل ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لیمٹڈ تنویر احمد سلیریا، اسد جعفری، ذوالقرنین چوہدری، ارگنائزنگ کمیٹی مس حرا،مس انعم، مس ماہم ،عدنان ہمدانی، وحید انجم سمیت دیگرنے شرکت کی۔

شواز بلوچ اورسردار امتیاز حسین نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پرارگنائزنگ کمیٹی کو سراہا۔ تقریب کے آخر میں مہمان گرامی اورشرکا کو شیلڈز اور سوونیر پیش کی گئی ۔

مزید خبریں