پیر,  30 دسمبر 2024ء
روسی صدارتی انتخابات، پیوٹن کے بڑے حریف کے کاغذات نامزدگی مسترد

ماسکو(روشن پاکستان نیوز)روسی الیکشن کمیشن نے آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر پیوٹن کے حریف بورس نیدیژدین کے کاغذات نامزدگی مستردکردئیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونا ہیں جن میں جنگ مخالف بورس نیدیژدین روسی صدر پیوٹن کے مضبوط حریف سمجھے جارہے تھے۔الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھاکہ بورس نیدیژدین کے کاغذات نامزدگی میں غلطیاں پائی گئیں۔

ادھربورس نیدیژدین کا کہناتھاکہ وہ اس فیصلے کو روسی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، لاکھوں لوگ ہیں جو مجھے ووٹ کرنا چاہتے ہیں، سروے کے مطابق میں پیوٹن کے بعد دوسرے نمبر پر ہوں۔

مزید خبریں