جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ایریگیشن سوسائٹی لاہور سانپ سوسائٹی بن گئی،ہزاروں زندگیاں داؤپر

لاہور(فاطر ملک سے) ہر سال کی طرح اس سال بھی برسات کا موسم شروع ہو چکا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی  رہائشی کالونی جو کہ ایریگیشن سوسائٹی ہے جو یقینا کسی جنگل سے کم نہیں اور لاہور میں واقع ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم برسات کا آغاز ہوتے ہی اہلیان سوسائٹی کو زہریلے جانوروں کی وجہ سے بھی پریشانی رہتی ہے اور زہریلے جانوروں میں سانپ بھی شامل ہیں جو آئے روز عوام کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں اور یہ زہریلے سانپ جو ہیں وہ جنگل کی سیر کرتے کرتے رہائشیوں کے گھروں میں بھی پہنچ جاتے ہیں اور آئے روز اہلیان سوسائٹی کو خبر ملتی ہے کہ فلاں گھر کے باہر سے سانپ مارا گیا۔

جبکہ چند روز قبل ایریگیشن سوسائٹی کے گھر کے اندر سے بیڈ کے نیچے سے سانپ برآمد ہوا جسے گھر کے رہائشیوں نے اپنے انجام تک پہنچایا۔

سب سے پریشانی والی بات یہ ہے کہ ان زہریلے سانپوں میں سنگ چور سانپوں کی نسل بھی عام ہے ۔

یہ سب سے زہریلا سانپ ہے جو پاکستان میں پایا جاتا ہے اور اس زہریلے سانپ کو سنگ چور کہتے ہیں۔

مذکورہ سانپ اہلیان سوسائٹی کے لئے ڈر و خوف کی علامت ہے بلکہ خطرہ جان بھی ہے اور سب سے بڑھ کر حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کسی قسم کی بھی کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

یقینا سوسائٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ اہلیان سوسائٹی کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے اور سوسائٹی میں زہریلے سانپوں اور دیگر جانوروں سے نجات دلوائی جائے تاکہ عوام پریشانی سے بچ سکیں اور سوسائٹی انتظامیہ کی ترقی و کامیابی کے لئے دعا کر سکیں۔

جبکہ شہر لاہور کی انتظامیہ پہ بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہر لاہور کے رہاشیوں کو ہر قسم کی پریشانی سے بچائیں اور شہر لاہور میں زہریلے سانپوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کی زندگی بھی سکون میں آ سکے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News