جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
گلگت بلتستان: دیامر تھور کے مقام پر گاڑی کھائی میں جاگری، 6 مزدور جاں بحق

گلگت(روشن پاکستان نیوز) گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم پر دیامر تھور کے مقام پر گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے 6 مزدور جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

دیامر پولیس کنٹرول روم کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب ڈیم کے مزدور کام کے سلسلے میں مزدہ گاڑی میں سوار ہو کر جا رہے تھے، اس دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 5 مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 دیگر زخمی ہو گئے۔

دیامر ریسکیو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایمبولینسیں روانہ کر دی گئی ہیں، ابتدائی اطلاعات ہیں کہ 5 مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے، مزید تفصیلات بعد میں جاری کر دی جائیں گی۔

بعدازاں، پولیس نے بتایا کہ دیامر حادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، جس کے بعد جاں بحق مزدوروں کی تعداد 6 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: گلیشیرز پگھلنے کے باعث گلگت بلتستان میں کئی علاقے زیرِآب

پولیس کا کہنا تھا کہ 2 شدید زخمیوں دیامر ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مزید خبریں