بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
9 سال قبل سروالی پیک پر لاپتہ ہونیوالے کوہ پیماؤں میں سے 2 کی باقیات نظر آگئیں

مظفرآباد(روشن پاکستان نیوز) 9 سال قبل سروالی پیک سر کرنے کے دوران لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے دو کی باقیات نظر آ گئیں۔

سربراہ کوہ پیما ٹیم عمران عارف نے بتایا کہ لاپتہ کوہ پیماؤں میں عمران جنیدی، عثمان خالد اور خرم شہزاد شامل ہیں، 3 میں سے 2 کوہ پیماؤں کی باقیات دیکھی گئیں۔

کوہ پیما ٹیم کا کہنا ہے کہ سر والی پیک 6 ہزار 326 میٹر بلند ہے، 5 ہزار 700 میٹر کی بلندی پر 2 کوہ پیماؤں کی باقیات دیکھی گئی ہیں، علاقے کا ڈرون کیمرے کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔

سربراہ کوہ پیما ٹیم عمران عارف کا کہنا ہے کہ نظر آنے والے کوہ پیماؤں کی باقیات کو نکالنے کے لیے آپریشن کا فیصلہ ٹیم مناسب وقت پر کرے گی۔

مزید خبریں