هفته,  23 نومبر 2024ء
ہیڈ قادرآباد بیراج پرسپیل وے کے آگے چھلانگیں لگاتے بچوں کے کرتب جاری،انتظامیہ خاموش تماشائی

وزیرآباد(روشن پاکستان نیوز)وزیرآباد کے علاقے ہیڈ قادرآباد بیراج پر دریا میں سپیل وے کے آگے چھلانگیں لگاتے بچوں کے خطرناک کرتب جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراباد کے علاقے ہیڈ قادرآباد بیراج پرطغیانی کے باوجود دریا میں سپیل وے کے آگے چھلانگیں لگاتے بچوں کے خطرناک کرتب جاری ہیں جس سے خدانخواستہ اموات ہوسکتی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے،ایک تازہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو انتظامیہ کے دفترکے سامنے بنائی ئی ہے ۔

ویڈیو میں دوکم سن بچوں کو دریا میں چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

مزیدپڑھیں:ملک بھر میں بارشوں سے تباہی، حادثات میں 8افراد جاں بحق

دوسری جانب دریائے چناب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے ۔

ایک طرف انتظامیہ دعوٰ ی کر رہی ہے کہ  ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں تو دوسری طرف کم سن بچوں کو سرعام نہاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

مزید خبریں