لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے منکی پاکس کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی کی سربراہی سابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کریں گے، کمیٹی منکی پاکس کی تشخیص اور علاج معالجہ پر کام کرے گی۔
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے وفاقی حکومت سے منکی پاکس کے ٹیسٹ کے لیے 200 کٹس مانگ لی ہیں، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے ادارے کے پاس اس وقت 95 کٹس سٹاک میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی سے لاہور تک آزادی فلوٹ کا اہتمام
انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی لیب منتخب کر لی گئی ہیں،ان دونوں لیبارٹریز میں مونکی پاکس کے تشخیصی ٹیسٹ کیے جا ئیں گے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں بھی ٹیسٹ کے نمونے بھجوائے جائیں گے۔