هفته,  22 فروری 2025ء
ہم لاہور آئیں گے،مریم نواز نے گولی چلانے کی کوشش کی تو شیخ حسینہ سے برا حال ہوگا،شیرافضل مروت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ہم لاہور آئیں گے، اگر مریم نواز نے گولی چلانے کی کوشش کی تو شیخ حسینہ سے برا حال ہوگا۔

شیر افضل مروت نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی کہتی ہیں میں بے رحمی سے پیش آؤں گی، تو سنو، ہم آئیں گے، عین لاہور کے وسط میں آئیں گے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تمہاری بے رحمی بھی دیکھیں گے، تمہارا اور تمہارے سہولت کاروں کا زور بھی دیکھیں گے،اگر پاکستانیوں پر گولیاں چلانے کی غلطی کی تو قسم سے بنگلہ دیش سے بھی تمہارا حال برا ہوگا۔

مزید پڑھیں: عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے، درخواست فارم جمع

مزید خبریں