راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
جنرل(ر) باجوہ خاندان کے ہمراہ نجی دورے پر یورپ اور متحدہ عرب امارات میں تھے،سابق آرمی چیف اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور دوسرے ملکوں میں وقت گزاررہے تھے۔
رواں ہفتے جنرل باجوہ اپنے صاحبزادے کے گھردبئی میں مقیم تھے،جنرل باجوہ ایک ماہ بعد کل رات دبئی سے راولپنڈی پہنچے۔
جنرل باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمرا ہ پاکستان میں مقیم رہیں گے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب ، ریاستی سلامتی کا سابق افسر 3 کروڑ ریال کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار