ریاض(روشن پاکستان نیوز)پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پاکستان پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پاکستانی قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تہنیتی پیغام میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں:یوم آزادی کے موقع پر1200 پاکستانی طلباء نے 9,600 مربع فٹ کا انسانی پرچم تیارکر ڈالا
شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر آصف علی زرداری کو تہنیتی مکتوب روانہ کیے جس میں پاکستانی حکومت، عوام اور ملک کےلیے نیک جذبات کا اظہار کیا گیا۔
روسی صدر پوٹن سمیت دیگر مغربی ممالک کے سربراہان نے بھی پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کے نام حکومت کو تہنتی پیغامات بھیجے ہیں۔