پیر,  15  ستمبر 2025ء
عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ کی اپیل مسترد کر دی

نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز)کھیلوں کی عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ کی اپیل مسترد کر دی۔

عالمی عدالت نے ونیش پھوگٹ کی اولمپکس ویمن ریسلنگ سے ڈس کوالیفائی ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔پیرس اولمپکس میں ونیش پھوگٹ کو اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:بھارتی سپریم کورٹ نے مدرسوں پر پابندی کا حکم معطل کر دیا

ونیش ہھوگٹ نے پہلے روز وزن ٹھیک ہونے کی بنیاد پر سلور میڈل کے لیے اپیل دائر کی تھی، کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے آج اپیل کو مسترد کر دیا۔سی اے ایس نے عالمی ریسلنگ فیڈریشن کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، عالمی عدالت نے مختصر فیصلہ جاری کیا ہے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہو گا۔

مزید خبریں