اتوار,  20 اپریل 2025ء
واٹس ایپ : پیغام رسانی میں مزید جدت کیلئے نیا فیچر پیش کرنے کی تیاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) وائس فیچر جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کی آزمائش کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ آئندہ فیچر اپ ڈیٹ میں میٹا اے آئی وائس آپشنز یعنی مصنوعی ذہانت پر مبنی آڈیو پیغام رسانی میں مختلف آوازوں کو متعارف کرانے جا رہا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ایک جدید ترین فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، یہ فیچر صارفین کو میٹا اے آئی کے لیے 10 مختلف آوازوں میں سے انتخاب کرنے کے قابل بنائے گا۔

Meta AI now available on WhatsApp: A step-by-step guide on how to use the chatbot - Times of India

آنے والا فیچر اینڈرائیڈ 2.24.17.16 اپ ڈیٹ کے لیے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا میں سامنے آیا تھا اور امید ہے کہ یہ مستقبل کی اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس برآمد،سخت سکیورٹی انتظامات، موبائل سروس جزوی بند

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر صارفین کو میٹا اے آئی کے لیے 10 مختلف آوازوں میں سے انتخاب کرنے کا اہل بنائے گا، جس سے وہ اپنی ترجیحات کے مطابق آواز منتخب کرسکیں گے۔

مزید خبریں