جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
بنگلادیشی عبوری حکومت نے 15 اگست کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا

 

ڈھاکہ (روشن پاکستان نیوز)بنگلادیش کی عبوری حکومت نے ملک میں 15 اگست کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق 15 اگست 1975 کو ہونے والے شیخ مجیب الرحمان کے قتل پر ہر سال 15 اگست کو ملک میں یومِ سوگ منایا جاتا ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق منسٹری آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ 15 اگست کی چھٹی منسوخ کیے جانے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل بنگلادیش کی عبوری حکومت میں داخلہ امور کے وزیر بریگیڈئیر (ر) سخاوت حسین کا کہنا تھا 15 اگست کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس تعینات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی امن و امان میں خلل نہ ڈالے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News