پیر,  15  ستمبر 2025ء
اسرائیلی عجائب گھر سے نوادرات کی محفوظ مقامات پر منتقلی

مقبوضہ بیت المقدس(روشن پاکستان نیوز)اسرائیل نے ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر عجائب گھر سے نوادرات کی محفوظ مقامات پر منتقلی کردی۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے 1 یرغمال شخص کو ہلاک اور 2 کو زخمی کیا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران 24 گھنٹوں کے اندر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔

غزہ سٹی سے برطانوی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں حکام سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آگیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہودی تیشا باؤ منا رہے ہیں، جو 12 اگست سے شروع ہو کر 13 اگست کو ختم ہوگا۔

مزید پڑھیں:ایران 24 گھنٹوں کے اندر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق تیشا باؤ پر یہودی پہلے اور دوسرے ٹیمپلز کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کے لیے امریکا موجود ہے۔

مزید خبریں