اتوار,  10 نومبر 2024ء
وزیر اعظم کا پسماندہ علاقوں میں میرٹ پر10لاکھ اسمارٹ فونز دینے کا اعلان

اسلا م آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف نے ملک کے پسماندہ علاقوں میں میرٹ پر10لاکھ اسمارٹ فونز دینے کا اعلان کیا ہے ۔

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لیڈر شپ میں مجھے خدمت کا موقع ملا ،بطور خادم اعلیٰ پنجاب نواجوانوں کی خدمت کی ،خواہش ہے وزیراعظم نہیں خادم بن کر آپ کی خدمت کروں۔

نوجوان نسل ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے،آرٹیفیشل انٹیلی جنس دنیا میں جدید تعلیم کاہتھیار ہے،چین پاکستان کا ہمالیہ نما دوست ہے،چین دنیا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک ہے۔

یقین ہے نوجوانوں کو موقع دیں تو پاکستان میں خوشحالی کاانقلاب لیکر آئیں گے،پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں،ہم 77سال بعداس نہج پر کیسے پہنچ گئے کہ قرضوں کے پہاڑ لگ گئے۔

پاکستان اس لیے معرض وجود میں آیا کہ اس کا جھنڈا دنیا میں سب سے اونچا ہو ،اگرہمیں آگے بڑھنا ہے تو اپنا خون پسینابہانا ہوگا،اشرافیہ،حکومت اوروزیروں کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔

اگر ہم نوجوانوں کو وسائل فراہم کریں گے تو یہ پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے،این ایف سی ایوارڈ میں سے 60فیصد صوبوں کو جاتے ہیں ،صوبوں کے پاس بہت وسائل ہیں۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کی توانائی اور صلاحیتیں ملک کی ترقی کیلئے بے حد اہم ہیں: مریم نواز

انہوں نے ملک کے پسماندہ علاقوں میں میرٹ پر10لاکھ اسمارٹ فونز دینے کا اعلان کیا ، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اپنے خرچے پر 1000ایگریکلچر گریجویٹس کو اعلیٰ تعلیم کیلئے چین بھیج رہا ہوں۔

مشکل ضرور ہے مگر دنیا میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ،ہم نے ہاکی کے کھیل کو بحال کرنا ہے ،ارشد ندیم نے دنیا میں ملک کا نام بلند کیا ،40سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل ملا ہے ،ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

مزید خبریں