پیر,  15  ستمبر 2025ء
بھارت کے ہسپتال میں زیادتی کے بعد نوجوان ڈاکٹر لڑکی کو قتل کرنے والا چھوٹی سی غلطی سے پکڑا گیا ، تہلکہ خیز انکشاف

کولکتہ (روشن پاکستان نیوز)بھارتی  شہر کولکتہ کے ’ آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال ‘ میں زیادتی کے بعد قتل کیئے جانے والی نوجوان ڈاکٹر کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور بھارتی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیاہے جس سے تحقیقات کے دوران تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹرینی ڈاکٹر لڑکی کی لاش جمعہ کے روز میڈیکل کالج کے سیمینار ہال میں سے برآمد ہوئی تھی ، جسے صبح کے وقت ہال میں جمع ہونے والے چند طلباء نے دیکھا اور پولیس کو رپورٹ کیا ، اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم ’ سنجے رائے ‘ کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے ۔

پولیس کی تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزم سنجے رائے نوجوان ٹرینی ڈاکٹر کو قتل کر کے بعد گھر چلا گیا  اور کچھ گھنٹوں کیلئے سو گیا، ملزم جب سو کر اٹھا تو اس نے ثبوت مٹانے کیلئے کپڑے دھوئے لیکن ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے پکڑا گیا ۔ پولیس نے جب ملزم کو حراست میں لیا اور اس کے گھر کی تلاشی لی گئی تو ملزم کے جوتے پر لڑکی کا خون لگا ہوا تھا جسے وہ دھونا بھول گیا ۔

پولیس کا کہناہے کہ سنجے رائے کا ہسپتال سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن وہ باقاعدگی سے ہسپتال آتا تھا ، لڑکی کو زیادتی کانشانہ بنانے اور قتل کیے جانے کی واردات رات3 سے صبح 6بجے کے درمیان کی گئی ۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی شادی شدہ مسیحی خاتون سے مبینہ زیادتی

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آیا کہ نوجوان لڑکی کی آنکھوں ، منہ اور جسم کے پوشیدہ اعضاء سے خون بہہ رہا تھا ، اس کے علاوہ لڑکی کی ٹانگ ، گردن ، ہونٹ اور ہاتھوں پر بھی زخموں کے نشان پائے گئے ۔

پولیس نے تحقیقات کے دوران اس خدشے کا اظہار کیاہے کہ لڑکی کو ممکنہ طور پر پہلے قتل کیا گیا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیاہے ۔

مزید خبریں