اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے خلاف کارروائی ثابت کرتی ہے ادارہ خود احتسابی پر یقین رکھتا ہے،فوج اپنا احتساب کا نظام رکھتی ہے،فوج نے تحقیقات کے بعد فیض حمید کو تحویل میں لیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد مداخلت کا مطلب ہے سیاست میں مداخلت تھی،ادارے نے یہ بہت بڑا قدم لیا ہے،ایک سیاسی جماعت نے فیض حمید سے بہت فائدہ اٹھایا،انہیں اپنا بڑا مانتے تھے۔
مزید پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوج کی تحویل میں لے لیا گیا