پیر,  15  ستمبر 2025ء
میری حکومت کا تختہ پلٹنے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے ، حسینہ واجد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کا ملک سے بھارت فرار ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔

حسینہ واجد نے کہا ہے کہ حکومت کا تختہ پلٹنے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے،امریکا کو ایئربیس قائم کرنے کیلئے سینٹ مارٹن جزیرہ نہ دینے پر اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  میں نے استعفیٰ دے دیا تاکہ مجھے لاشوں کا جلوس نہیں دیکھنا پڑے، وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن میں نے اس کی اجازت نہیں دی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش،حسینہ واجد کے حامی 3 اخباروں پر پابندی عائد

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ملک کے باشندوں سے گزارش کرتی ہوں کہ شدت پسندوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

مزید خبریں