جمعرات,  14 نومبر 2024ء
امریکی قانون سازوں کا بنگلادیش کی سابق حکومت کے اہلکاروں پر پابندیوں کا مطالبہ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی قانون سازوں نے بنگلادیش کی سابق حکومت کے اہلکاروں پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کانگریس کے کچھ ڈیموکریٹس ارکان کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کو خط لکھا گیا ہے۔

امریکی قانون سازوں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جن بنگلادیشی رہنماؤں نے وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا ان کا جوابدہ ہونا ضروری ہے، شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری اور وزیر داخلہ پر پابندی لگائی جائے۔

خط میں امریکی قانون سازوں نے لکھا کہ ہم ایک پرامن اور جمہوری بنگلا دیش کی حمایت کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش،حسینہ واجد کے حامی 3 اخباروں پر پابندی عائد

امریکی محکمہ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بنگلادیشی حکام پر پابندیوں کی منظوری سے متعلق کارروائیوں کا فی الحال جائزہ نہیں لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیوں نے شیخ حسینہ پر ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔

مزید خبریں