اتوار,  24 نومبر 2024ء
تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا نام تبدیل کر کے ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت پنجاب نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال میاں چنوں کا نام ارشد ندیم کے نام سے منسوب کردیا۔

پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے پر میاں چنوں کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا نام تبدیل کر کے ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میاں چنوں کا نام تبدیل کیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں (100 بستروں پر مشتمل) کا نام بدل کر ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا گیا ہے۔

34 کنال رقبے پر محیط ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کو 1986 میں 40 بستروں کی گنجائش کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا، جسے بعد میں 60 بستروں تک اپ گریڈ کیا گیا۔ ہسپتال مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم کو انعامی رقم پر ٹیکس کی خبریں، ایف بی آر کا ردعمل آگیا

مزید خبریں