اتوار,  24 نومبر 2024ء
اسرائیل کی مددکرنے والے غزہ جنگ کے اصل ذمہ دار ہیں،سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ جو لوگ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور مالی مددکرتے ہیں دراصل وہی غزہ میں معصوم جانوں کے قاتل اورنسل کشی میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہاکہ اس وقت فلسطین خصوصاغزہ میں کوئی پناہ گاہ، سکول، مسجد یا ہسپتال محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے شیطانی عزائم واضح ہیں، اسرائیل فلسطینی اراضی پر غیر قانونی قبضے سے لیکربمباری اورفلسطینیوں کی نسل کشی میں ہر حد عبورکرچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بھیانک پاگل پن کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس مجرمانہ خاموشی اور انصاف اور انسانیت کے دوہرے معیار کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزید خبریں