راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 06ملزمان گرفتار، 54لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے ملزم ساحل سے 20لیٹر شراب، ملزم یسو مسیح سے 10لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم کاشف سے 10لیٹر شراب، ملزم احسان سے 05لیٹر شراب، ملزم حسن سے 05لیٹر شراب، ملزم دتہ عارف سے 04 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ شراب سپلائرز کے خلاف کاروئیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔