جمعرات,  11  ستمبر 2025ء
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )آرا ے بازار پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02ملزمان گرفتار،چوری شدہ 04 موٹر سائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق آرا ے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں بلال اور ذیشان شامل ہیں۔

ملزمان سے چوری شدہ 04 موٹر سائیکل برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں