جمعه,  20  ستمبر 2024ء
سی ڈی اے ملازمین کیلئے لائن آف پرموشن منظورکروانے پرمبارکباد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سی ڈی اے کے پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کمیٹی کے عہدیداروں نے سی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے بورڈ سے فیلڈ سٹاف اور ور پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کے تمام سپروائزر کی 30 سے زیادہ کیٹگری کی لائن آف پرموشن منظورکروانے پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین،صدر خان اورنگزیب خان، ملک سرفراز اور اسد محمود اور چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ یہ پرموشن سی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہیں جن کا تمام تر سہرہ سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدراورنگزیب خان، ملک سرفراز اور اسد محمود کے سرجاتا ہے،

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News