جمعه,  20  ستمبر 2024ء
پولیس تنخواہوں میں اضافے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور ،دیکھیں

 

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی میں خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی قرار داد جے یو آئی ف کے رکن آفتاب حیدر کی جانب سے پیش کی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے۔

متن کہا گیا کہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں خیبرپختونخواسے زیادہ ہیں، کے پی پولیس کی تنخواہیں پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے برابر کی جائیں۔اس سے قبل سال کے شروع میں خیبر پختونخوا میں پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 اور 35 فیصد اضافہ کی منظوری بھی دی گئی تھی۔پشاور یونیورسٹی کے سینیٹ نے بجٹ کی منظوری دی تھی، جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 30 اور35 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔مطالبات تسلیم ہونے پر نان ٹیچنگ اسٹاف نے دو ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، احتجاج کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان انجنیئرنگ چوک میں فیڈریشن کے صدر نے کیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News