بیجنگ(روشن پاکستان نیوز)چین نے بنگلادیش کی عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں، چین بنگلادیشی عوام کے منتخب کردہ ترقی کے راستے کا احترام کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:چین کے سائنسدانوں نے چاند کی سطح کے نمونوں میں منرلز کیساتھ پانی دریافت کر لیا
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کسی ملک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کرتا ہے اور بنگلادیش کے ساتھ اچھے ہمسایہ اور دوستانہ تعلق کی پالیسی پر کھڑا ہے۔