کراچی(روشن پاکستان نیوز)ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے سکھر کے عوام کی پرزور خواہش پر سونے کے تاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سکھر میں زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم اسٹیڈیم کے نام سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ارشد ندیم کو سکھر آنے کی دعوت بھی دی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی خوش ہے، سکھر آمد پر سکھر کے عوام ارشد ندیم کو سونے کا تاج پہنائیں گے۔
مزید پڑھیں:جیولین تھرور ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوا دیا
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے ایک صدی پرانا ریکارڈ توڑ کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ارشد ندیم نے ہماری ماؤں بہنوں کی دعاؤں سے بہت خوبصورت تحفہ پاکستان کو دیا ہے۔











