بدھ,  15 جنوری 2025ء
افسوسناک واقعہ ،پنکھا چلانے پر جھگڑے میں ایک سیکیورٹی گارڈ دوسرے کو قتل کرکے فرار

 

لاہور(روشن پاکستان نیوز)گھر کے ایک سیکیورٹی گارڈ نے رات کو پنکھا چلانے پر جھگڑے پر دوسرے گارڈ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں گھر کے ایک سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز میں رات کو پنکھا چلانے پر جھگڑا ہوا تاہم مالک مکان نے صلح کرائی لیکن رات گئے گارڈ علی نے خرم کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی موقع سے فرار ہے ، جلد گرفتار کرلیں گے، دونوں گارڈز ایک ہی گھر میں تعینات تھے۔

مزید خبریں