منگل,  22 اکتوبر 2024ء
خلیجی ممالک نوکری کے لئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے ہوائی ٹکٹوں کے حوالے سے بڑا ریلیف

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)خلیجی ممالک نوکری کے لئے جانے والے پاکستانیوں کو ہوائی ٹکٹوں کے حوالے سے بڑا ریلیف مل گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے خلیجی ممالک نوکری کے لئے جانے والوں کو بڑا ریلیف دے دیا۔لیبر ویزا رکھنے والے مسافروں کے ہوائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کردی، بجٹ میں خلیجی ممالک جانے والوں پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی میں 7500 روپے کا اضافہ کردیا گیا تھا۔

خلیجی ممالک جانے والوں پر یکم جولائی 2024 سے اکانوی ٹکٹ پر 12 ہزار 500 روپے وصولی کی جارہی تھی ، اب خلیجی ممالک نوکری پر جانے والوں سے ایف ای ڈی 5 ہزار روپے وصولی ہوگی۔حکومت نے خلیجی ممالک نوکری پر نوکری پر جانے والوں پر فی ٹکٹ 7500 روپے کا ریلیف دے دیا ، ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اب خلیجی ممالک نوکری پر جانے پر 12500 روپے کے بجائے 5 ہزار روپے ایف ای ڈی وصول ہوگا۔

ایف بی آر نے ایس آر او 1191 / 2024جاری کردیا ، لیبر ویزا رکھنے والوں پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا اطلاق فوری ہوگیا۔جی سی سی ممالک جانے والے لیبر ویزے پر جانے والوں کی ایف ای ڈی 5 ہزار روپے فی ٹکٹ کردیا گیا ، خلیج تعاون کونسل ممالک کے لیے نوکری پر جانے والوں کے لئے ایک بڑا ریلیف ہے۔ایف بی آر نے نوٹیفیکشن میں کم ایف ای ڈی کا شرائط بھی بتا دی ، جن کے پاسپورٹ پر بیورو آف ایمیگریشن اور اووسیز ایمپلائمنٹ کے تحت پروٹیکٹر کی تصیدیق شدہ لیبر ویزہ ہوگا۔

مزید خبریں