بدھ,  15 جنوری 2025ء
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ 04 موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم  کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے چوری شدہ 04 موٹر سائیکل برآمدہوئے، ایس پی راول کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں