بدھ,  15 جنوری 2025ء
قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)دھمیال پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار، آلہ قتل پسٹل برآمد، ملزم ندیم نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری اظہر حسین کو قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا، ملزم ندیم نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے اظہر حسین کو قتل کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے،جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت جانفشانی سے مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں