پیر,  15  ستمبر 2025ء
اسرائیل کی خان یونس میں پناہ گزین کے خیموں پربمباری، 18 فلسطینی جل کرشہید

غزہ(روشن پاکستان نیوز)  اسرائیل جنگ طیاروں کی خان یونس میں پناہ گزین کے خیموں پر بمباری سے 18 فلسطینی جل کر شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں محفوظ قرار دئیے گئے علاقے میں قائم بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا۔ بمباری سے خیموں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے بیت حنون سے بےگھر فلسطینیوں کو بھی انخلا کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس سےحزب اللہ کا ایک کارکن مارا گیا۔گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے، او آئی سی اعلامیہ

مزید خبریں