منگل,  11 نومبر 2025ء
بحریہ ٹاؤن بجلی بلوں اورمرمت کے نام پر غیر قانونی چارجز کی وصولی بندکرے، طاہر باجوہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بریس امپاورنگ کمیونٹیزکے صدر اورآر اے بی ٹی کے کنٹری ہیڈ طاہر بہیاد باجوہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کی طرف سے بجلی بلوں اورمرمت کے نام پر غیر قانونی چارجز کی وصولی بند کی جائے،گرین بیلٹس اور کھلی جگہوں پر ناجائز تجاوزات کو روکا جائے،بحریہ ٹاؤن کا انتظام اونرز ایسوسی ایشنز کے حوالے کیا جائے،بحریہ ٹاؤن انتظامیہ ہر ماہ ایک ارب سے زائد غیر قانونی ٹیکسز کے نام پر وہاں کے مکینوں سے بٹورتی ہے،لوٹ مار اور کرپشن میں ملوث افراد کو سامنے لا کر انکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے،بحریہ ٹاؤن کی اس لوٹ کھسوٹ کا آڈٹ کروایا جائے،اپنے مطالبات کے حق میں نو اگست بروز جمعہ فیز آٹھ میں واقع جامع مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

طاہر بہیاد باجوہنے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں عزیز احمد، نذیر خان،اقبال بٹ،شازیہ احمد و دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن ایک ڈاکو ہے جو وہاں بسنے والے مکینوں کوبجلی اور مرمتی کاموں کےغیر قانونی اور بھاری چارجزکے نام پرسرعام لوٹ رہا ہے اور، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئی ای ایس سی او) کی طرف سے 2002 سے وصول کردہ شرحوں کے مقابلے میں بی ٹی پی ایل رہائشیوں کو بجلی کے لئے مستقل طور پر زیادہ چارج کررہا ہے جبکہ مینٹیننس کے نام پر پانچ مرلے کے گھر والوں سے بھی دس ہزار ماہانہ وصول کئے جاتے ہیں مگر ضرورت پڑنے پر مرمت کیلئے الگ پیسے طلب کئے جاتے ہیںجس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کی طرف سے بجلی بلوں اورمرمت کے نام پر غیر قانونی چارجز کی وصولی بند کی جائے،گرین بیلٹس اور کھلی جگہوں پر ناجائز تجاوزات کو روکا جائے،بحریہ ٹاؤن کا انتظام اونرز ایسوسی ایشنز کے حوالے کیا جائے۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ ہر ماہ ایک ارب سے زائد غیر قانونی ٹیکسز کے نام پر وہاں کے مکینوں سے بٹورتی ہے،لوٹ مار اور کرپشن میں ملوث افراد کو سامنے لا کر انکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے،بحریہ ٹاؤن کی اس لوٹ کھسوٹ کا آڈٹ کروایا جائے،اپنے مطالبات کے حق میں نو اگست بروز جمعہ فیز آٹھ میں واقع جامع مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

مزید خبریں