جمعرات,  11  ستمبر 2025ء
بنگلادیش کی صورتحال پر حکومتِ پاکستان کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آگیا

ڈھاکا(روشن پاکستان نیوز)بنگلادیش کی صورتحال پر حکومتِ پاکستان کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آگیا۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے بنگلادیش میں حالات پُرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یقین ہے بنگلادیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

مزید خبریں