پیر,  15  ستمبر 2025ء
حزب اللہ کے مغربی اسرائیل پر ڈرون حملے، 19 صیہونی زخمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسرائیل کے مغربی علاقے گلیلی میں لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کی جانب سے ڈرون حملے کے کیے گئے جس کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے کم از کم ایک آئرن ڈوم انٹرسیپٹر میزائل کے چلانے میں زخمی ہوا۔
میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینس سروس نے کہا کہ اس نے نہاریا کے علاقے میں تین مقامات پر متاثرین کا علاج کیا۔ ایم ڈی اے نے بتایا کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا، دوسرا شخص معمولی زخمی ہے، جبکہ دیگر کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران نے میزائل لانچروں کی منتقلی شروع کردی، روس نے بھی جدید ہتھیار فراہم کردئے

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمال میں مختلف بستیوں میں حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد سائرن بجے۔

مزید خبریں